جمعہ 14؍صفر المظفر 1445ھ یکم؍ستمبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس ڈی لسٹ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیسز ڈی لسٹ کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث یہ کیسز ڈی لسٹ کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں توہینِ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت 5 ستمبر کو ہونا تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.