جمعرات 13؍صفر المظفر 1445ھ31؍اگست 2023ء

دانش اسکول رحیم یار خان کے تلک کمار نے میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، شہباز شریف

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش اسکول رحیم یار خان کے طالب علم تلک کمار نے میٹرک میں پہلی پوزیشن لی۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ تلک کمار کا تعلق ہمارے ہاں بسنے والی ہندو برادری سے ہے، معاشرےمیں بین المذاہب ہم آہنگی اور تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی یہ عمدہ مثال ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے پاس اس خوشخبری پر اپنے جذبات کا اظہار کرنے کےلیے الفاظ نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایسے بچوں اور خاندانوں کی ترقی میں پاکستان کی ترقی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.