جمعرات 13؍صفر المظفر 1445ھ31؍اگست 2023ء

بنوں میں فوجی قافلے کے قریب خودکش حملہ، 9 جوان شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں فوجی قافلے کے قریب خودکش حملے میں 9 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی قافلے کے قریب خودکش حملہ ہوا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ خودکش حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

 نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا اظہارِ افسوس

بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں 9 فوجیوں کی شہادت پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بنوں میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں 9 بہادر فوجیوں کی شہادت اور دیگر کے زخمی ہونے پر دل افسردہ ہے، دہشت گردی کے یہ واقعات قابل مذمت ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.