جمعرات 13؍صفر المظفر 1445ھ31؍اگست 2023ء

پاکستانی روپیہ دیوالیہ کی نہج پر پہنچنے والے سری لنکا کی کرنسی سے بھی نیچے آگیا

رواں سال مئی کے بعد ایک بار پھر پاکستانی روپیہ دیوالیہ ہونے کی نہج پر پہنچنے والے سری لنکا کی کرنسی سے بھی نیچے آگیا۔ 

ایک ڈالر 320 سری لنکن روپے جبکہ 324 پاکستانی روپے کے برابر ہوگیا۔

مئی میں ایک ڈالر 305 پاکستانی روپے جبکہ 304 سری لنکن روپے کے برابر تھا۔

تین ماہ میں بھارتی روپے میں بھی 25 پیسہ بہتری آئی اور یہ ایک ڈالر 82.75 روپے کے برابر ہے۔ 

اسی طرح تین ماہ کے دوران دو ٹکے کمی کے ساتھ ایک ڈالر 109 بنگلادیشی ٹکے کے برابر ہے۔ 

نیپالی روپیہ تین ماہ بعد بھی ڈالر کے مقابلے میں 132 پر برقرار ہے۔

ادھر ایک ڈالر کے مقابلے میں بھوٹانی کرنسی نگلترم اعشاریہ 75 معمولی کمی سے 82.75 نگلترم ہوگیا۔

تین ماہ کے دوران پڑوسی ملک افغانستان کی کرنسی کی بہتر پرفارمنس رہی۔ ڈالر کے مقابلے میں افغان کرنسی میں 6 افغانی بہتری آئی اور اب ایک ڈالر 81 افغانی کے برابر ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.