جمعرات 13؍صفر المظفر 1445ھ31؍اگست 2023ء

سیکریٹری داخلہ سندھ سید اعجاز علی شاہ کا خواتین جیل کا دورہ

صوبائی سیکریٹری داخلہ سید اعجاز علی شاہ نے اچانک کراچی سینٹرل جیل  میں خواتین جیل کا دورہ کیا۔

سید اعجاز علی شاہ نے سینٹرل جیل میں خواتین کے لیے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔

اُنہوں نے خواتین قیدیوں سے جیل میں درپیش مسائل کو سنا اور موقعہ پر ہی آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایات جاری کیں۔

اُنہوں نے کہا کہ خواتین سمیت تمام قیدیوں کے لیے جیل قوانین کے مطابق سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

سید اعجاز علی شاہ نے کہا کہ ووکیشنل سینٹرز کو مذید فعال بنایا جائے اور خواتین قیدیوں کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔

اُنہوں نے جیل کی حدود میں زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور پروجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.