جمعرات 13؍صفر المظفر 1445ھ31؍اگست 2023ء

سندھ: محکمہ تعلیم نے طلبہ کی جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد کر دی

محکمہ تعلیم سندھ نے اسکول میں طلبہ پر جسمانی سزا کا نوٹس لیتے ہوئے جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد کر دی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز پروفیسر رفیعہ ملاح نے نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔

نجی اسکولوں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق سزاؤں کے حوالے سے والدین کی لاتعداد شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔ 

حکومت سندھ نے اسمبلی کے ذریعے ’سندھ پروہبیشن آف کارپورل پنشمنٹ ایکٹ 2016ء‘ بل منظور کرلیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں جسمانی سزا پر پابندی کی شرط ہوگی۔ طلبہ کو جسمانی سزا دی گئی تو اسکول کی رجسٹریشن معطل ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.