جمعہ 14؍صفر المظفر 1445ھ یکم؍ستمبر 2023ء

فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی: پاکستان نے بھارت کو 4-5 سے شکست دے دی

فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں رواتی حریف بھارت کو اعصاب شکن مقابلے میں 4-5 سے شکت دے دی۔

پاکستان 3 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے جس نے 3 میچز میں 46 گول کیے۔

عمان کے شہر صلالہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا جو پاکستان نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا، ایونٹ میں قومی ٹیم کی یہ تیسری کامیابی ہے۔

پاکستان کی جانب سے جانب سے ارشد لیاقت نے 2 جبکہ ذکریا حیات، عبدالرحمٰن اور رانا عبدالوحید نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 100 ڈالر فی کھلاڑی انعام کا اعلان کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.