بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

بھارت کیخلاف تسلسل کو برقرار رکھیں گے، افتخار احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔ 

نیپال کے خلاف ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افتخار احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ سنچری بنائی۔

نیپال کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اُنہوں نے کہا کہ نمبر چھ پر سنچری کرنا مشکل ہوتا ہے، ون ڈے کی پہلی سنچری اسکور کرنے پر بہت خوش ہوں۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایمانداری کے ساتھ کھیلیں گے، سو فیصد دیں گے۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پچ پر چاچا بھیتجا نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔ 

میچ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ بابر، رضوان، امام، فخر میچ کو بہت ڈیپ لے کر جاتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میرا نمبر عموماً 40 اوور کے بعد آتا ہے، آج جلدی بیٹنگ آئی، اوور ملے تو سنچری ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ جیسے میچ کی صورتحال ہوتی ہے اس کے مطابق کھیلتا ہوں، نیپال کی ٹیم اچھی ہے اسی لیے وہ ایشیا کپ کھیل رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.