بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

پیپلز پارٹی نے کےالیکٹرک نجکاری کی مخالفت کی تھی، شرجیل میمن

سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کےالیکٹرک کی نجکاری کی مخالفت کی تھی۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شرجیل میمن نے کہا کہ عوام کے لیے بجلی کے بل عذاب بن گئے ہیں، غلط ریڈنگ لمحہ فکر ہے۔

پاکستان کو اس وقت بدترین بین الاقوامی مالیاتی سامراج کا سامنا ہے، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی اعلان کرے، لوگوں کو بھیجے گئے اضافی یا غلط بل واپس لیے جائیں۔

سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کول پاور منصوبوں کے ذریعے سستی بجلی کےلیے اپنا کردار ادا کرچکی۔ پی پی کی صوبائی حکومت نے کول کے ساتھ ونڈ انرجی کے منصوبے بھی لگائے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہاکہ 2 لاکھ گھروں کےلیے سولر سسٹم کی 90 فیصد لاگت سندھ حکومت دے رہی ہے۔ سولر سسٹم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل خاندانوں کو دیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.