بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

صدر الیکشن تاریخ کا اعلان نہ کرکے غیر آئینی کام کررہے ہیں، عابد زبیری

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیر ی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرکے غیر آئینی کام کررہے ہیں۔

جیو نیوزکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں عابد زبیری، وکیل سلمان اکرم راجا اور ن لیگ کے عطا اللّٰہ تارڑ نے شرکت کی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سلمان اکرم راجا، عابد زبیری اور ن لیگی رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے گفتگو کی۔

اس موقع پر عابد زبیری نے صدر مملکت کے نام وزارت قانون کے جوابی خط پر ردعمل دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں، آئینی طور پر الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر مملکت کے پاس ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ صدر عارف علوی کو اختیار استعمال کرتے ہوئے الیکشن تاریخ دے دینی چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کی الیکشن کمیشن سے مشاورت کرنے والی کمیٹی کے رکن عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ الیکشن 25 فروری سے پہلے ہوجائیں گے۔

عابد زبیری نے سوال کیا کہ سائفر سے متعلق اس وقت کے وزیر دفاع پرویز خٹک کیوں خاموش تھے؟

اُن کا کہنا تھاکہ لاپتا افراد کے کیسز عدلیہ میں سنے جاتے ہیں، کئی لوگ بازیاب بھی ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.