جمعرات 13؍صفر المظفر 1445ھ31؍اگست 2023ء

صدر بنا تو دشمنوں سے وہی کروں گا جو میرے ساتھ ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دوبارہ صدر بنا تو سیاسی دشمنوں کے ساتھ وہی کروں گا جو اس وقت میرے ساتھ کیا جارہا ہے۔

اپنے بیان میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو وارننگ جاری کردی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو اپنے دور اقتدار میں گرفتار نہ کرنے کے سوال پر کہا کہ اب میرے پاس کوئی چوائس نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی campaign ویب سائٹ مگ شاٹ برانڈڈ مگ، ٹی شرٹس اور کولر فروخت کر نے لگی۔

سابق امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف تمام کیسز کے پیچھے امریکی صدر جو بائیڈن کا ہاتھ ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020 کا الیکشن خراب کرنے اور خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کے معاملات میں اس وقت91 کرمنل چارجز کا سامنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.