بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری کردی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا جبکہ 1 لاکھ روپے کے مچلکے آج جمع ہوئے جس کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے روبکار جاری کی۔

توشہ خانہ کیس میں کل عدالت عالیہ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کی اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ہائی کورٹ کا عملہ روبکار لے کر اٹک جیل کےلیے روانہ ہوچکا ہے، جس کی کاپی سیشن جج ویسٹ اور اسلام آباد کے تحصیل دار کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.