بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

پاکستان کو بدترین بین الاقوامی مالیاتی سامراج کا سامنا ہے، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بدترین بین الاقوامی مالیاتی سامراج کا سامنا ہے۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان جو ایک خود مختار ملک ہے، اُسے اپنے عوام کو ریلیف دینے کے لیے آئی ایم ایف کی اجازت درکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اور دیگر نرخوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کا نتیجہ ہے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کی جگہ دور حاضر میں آئی ایم ایف نے لے لی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غریب عوام سڑکوں پر ہیں اور اشرافیہ مفت بجلی کے مزے لے رہی ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ایک خود مختار ملک کی کابینہ کا یہ کہنا کہ عوام کو بھوک سے بچانے کےلیے آئی ایم ایف کی اجازت درکار ہے، بے حد شرم کی بات ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ کے سوال کیا کہ کیا یہی ہماری آزادی ہے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.