بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج جہلم کا دورہ، مشقوں کا مشاہدہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا، انہوں نے فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشنل مشقیں انجام دینے میں فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کی ہم آہنگی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے طویل مشق میں پاکستان اور رائل سعودی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

سپہ سالار نے فوجیوں کی جنگی مہارت اور جارحانہ جذبے کی تعریف کی اور فوجیوں کے بلند حوصلے و جنگی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

چیف آف آرمی اسٹاف کے پہنچنے پر کور کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر جنرل عاصم منیر کو مشقوں کے مقررہ مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کا مقصد چیلنجنگ ماحول میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.