بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

کراچی چڑیا گھر میں بندر کا پنجروں سے باہر مٹر گشت

کراچی چڑیا گھر میں بندر کا پنجروں سے باہر مٹر گشت دیکھنے میں آیا ہے، بندر درخت پر چڑھ گیا۔

کراچی چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق درخت پر موجود بندر چڑیا گھر کا نہیں ہے، مگر جلد قابو کرلیں گے۔

کراچی چڑیا گھر میں صبح سے ایک بندر آزادانہ گھومتا نظر آرہا ہے، یہ بندر چڑیا گھر کا نہیں ہے بلکہ باہر سے خوراک کی تلاش میں چڑیا گھر پہنچ گیا ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق بندر کو جلد چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.