بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

نگران وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ خصوصی تقریب میں شرکت کے لئے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق انوار الحق کاکڑ پی این ایس جوہر پر منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو شمشیر بحری جنگی مشق پر بریفنگ دی جائے گی ، نگران وزیراعظم کے دورہ کراچی میں دیگر کوئی شیڈول شامل نہیں

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ تقریب کے بعد خصوصی طیارے میں ہی واپس اسلام آباد چلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.