بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

کراچی: اضافی بجلی کے بلوں پر احتجاج، محکمۂ داخلہ سندھ کی پولیس کو خصوصی ہدایات

کراچی میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف احتجاج کے حوالے سے پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

محکمۂ داخلہ سندھ نے پولیس کو یہ خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

محکمۂ داخلہ سندھ نے کے الیکٹرک حکام سے ملاقات کے بعد آئی جی سندھ کو مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کی ہیں۔

بجلی کے زائد بلوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف مختلف شہروں میں خصوصی افراد سمیت شہریوں اور تاجروں کا احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ۔

محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے آئی جی کو ہدایت کی گئی ہے کہ کے الیکٹرک کی املاک اور فیلڈ اسٹاف کی حفاظت یقینی بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.