بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

’سُپر بلیو مون‘ کا نایاب نظارہ آج کیا جاسکتا ہے

2023 کا سب سے روشن اور بڑا چاند ’سُپر بلیو مون‘ کا نایاب نظارہ آج کیا جاسکتا ہے، آج رات چاند رواں ماہ میں دوسری بار زمین سے قریب تر ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’سُپر بلیو مون‘ سے مراد یہ نہیں کہ آج رات چاند کا رنگ نیلگوں مائل ہوجائے گا، بلکہ آج رات دکھائی دینے والے نایاب خلائی ایونٹ کو ’سُپر بلیو مون‘ اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک ماہ میں دکھائی دینے والا دوسرا سُپر مون ہوگا۔

اسپیس ڈاٹ کام کے مطابق، رواں مہینے کا دوسرا سپر مون پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 4 بجے دیکھا جاسکے گا۔

سپر بلیو مون معمول سے 7.2 فیصد بڑا اور 15.7 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

اس مہینے کا سپر بلیو مون اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس کے بعد ایسا نظارہ دیکھنے کے لیے 2037 تک انتظار کرنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.