بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رہنا عام بات ہے، وزیر داخلہ

نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے بعد سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رہنا عام سی بات ہے۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں یہ پریکٹس ہے کہ اگر آپ ایک ایف آئی آر میں بَری ہوجائیں تو آپ کا دوسری ایف آئی آر پر ٹرائل شروع ہوجاتا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ دستور ہر شہری کو منصفانہ سماعت کا بنیادی حق دیتا ہے، توشہ خانہ کی طرح سائفر کیس میں بھی بے انصافی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی، جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.