بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سپرد

نگراں وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ میں اردو میں امتحان دینے کےلیے ہانگ کانگ اور فیڈرل بورڈ کے معاہدے کی منظوری دی گئی ہے، ہانگ کانگ میں فیڈرل بورڈ اسلام آباد اردو میں امتحان لے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں  نیوٹیک اور سعودی عرب کے درمیان ٹیکنیکل ٹریننگ کے معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں نادرا میں بھرتیوں کے قوانین 2020 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی جبکہ کابینہ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی عارضی مدت ملازمت میں توسیع دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.