منگل 11؍صفر المظفر 1445ھ29؍اگست 2023ء

چیئرمین پی آئی اے کی احتجاج کرنے والوں کو مذاکرات کی دعوت

چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے تنخواہوں میں اضافے کےلیے احتجاج کرنے والوں کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی آئی اے اسلم آر خان نے سی بی اے پیپلز یونٹی کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے ریاض ایئر پورٹ اتھارٹی (آر اے اے) کے واجبات ادا نہیں کیے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کےلیے پی آئی اے انتظامیہ نے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللّٰہ خان کو مراسلہ بھیجا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی آئی اے اسلم آر خان کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں بورڈ ارکان سمیت چیف کمرشل افسر اور چیف ایچ آر افسر شامل ہیں۔

چیئرمین پی آئی اے نے تنخواہوں میں اضافے کےلیے احتجاج کرنے والے ملازمین کے نمائندوں کو بھی مذاکرات کےلیے بلایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.