منگل 11؍صفر المظفر 1445ھ29؍اگست 2023ء

پاکستان انڈر 16 ٹیم ساف چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم

پاکستان انڈر 16 فٹبال ٹیم ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم رہ گئی۔

چیئرمین پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی (این سی) ہارون ملک نے کہا ہے کہ عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) نہ ملنے کی وجہ سے اہم ایونٹ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

کھلاڑیوں کو ملک بھر میں ریجنل انڈر 16 ٹرائلز سے منتخب کیا گیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے وقت پر این او سی نہ مل سکا۔

خیال رہے کہ پاکستان انڈر 16 ٹیم کو بھوٹان میں انڈر 16 چیمپئن شپ کےلیے آج روانہ ہونا تھا۔

ہارون ملک کا کہنا تھا کہ انڈر 16 ٹیم بہت زبردست بنی تھی لیکن افسوس کہ ایونٹ میں نہیں جا پارہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ انڈر 23، انڈر 19 اور نیشنل ٹیموں کو این او سی مل جائیں۔ ستمبر میں پاکستان کی ہر ٹیم ایکشن میں ہوگی۔

پاکستان انڈر 16 ٹیم ساف چیمپئن شپ کےلیے این او سی کی منتظر ہے۔

چیئرمین پی ایف ایف این سے کا کہنا تھا کہ انڈر 23 ٹیم کو اولمپک کوالیفائر کےلیے پیر کو بحرین روانہ ہونا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ انڈر 23 ٹیم کا این او سی وقت پر مل جائے گا۔

ہارون ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ انڈر 19 ٹیم کو بھی ستمبر میں ساف چیمپئن شپ کھیلنا ہے جبکہ ویمن ٹیم کو سعودی عرب جانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.