منگل 11؍صفر المظفر 1445ھ29؍اگست 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی برقرار ہے، دوبارہ ٹرائل ہوگا، محسن شاہنواز رانجھا

توشہ خانہ کیس کے مدعی اور ن لیگی رہنما بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی سزا معطل ہوئی ہے لیکن نااہلی برقرار ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر محسن شاہنواز، عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان اور نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ربیعہ باجوہ نے گفتگو کی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے استفسار کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سزا معطلی کہیں بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں؟

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سائفر کیس لڑیں گے اور اس سلسلے میں عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی سزا معطل ہوئی ہے مگر ابھی ان کی نااہلی برقرار ہے، کیس کا دوبارہ ٹرائل ہوگا۔

محسن شاہنواز رانجھا نے یہ بھی کہا کہ عدالت سے رجوع کرنا ان کا حق ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے روز سے معلوم تھا کہ کیس اوپن اینڈشٹ ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف سب کےلیے برابر ہونا چاہیے، ایک پارٹی کے سربراہ کو تاحیات نااہل کردیا گیا، الیکشن آئین کے مطابق ہونا چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پہلے بھی کہتا تھا آج بھی کہتا ہوں کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالیں، نواز شریف اکتوبر میں ضرور آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر میں ذاتی طور پر چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس بھیج چکا ہوں، انہوں نے اس حوالے سے بہت بڑا جھوٹ بولا، جس کی معافی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.