منگل 11؍صفر المظفر 1445ھ29؍اگست 2023ء

حاضر سروس فوجی افسر بھی چیئرمین نادرا تعینات ہوسکے گا، ترمیم منظور

حاضر سروس فوجی افسر بھی چیئرمین نادرا کے عہدے پر تعینات ہوسکے گا، قانون میں ترمیم منظور کرلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے ترامیم کی منظور ی دے دی۔

اسلام آباد نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے…

ذرائع کے مطابق رولز میں ترامیم کے ذریعے کسی حاضر سروس فوجی افسر کو بھی چیئرمین نادرا تعینات کیا جاسکے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلے سے طے شدہ قواعد میں ترمیم سے منتخب کیے گئے افراد کی تقرری نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

چیئرمین نادرا کے عہدے پر ڈیپوٹیشن یا سیکنڈمنٹ کے طور پر کسی افسر کو تعینات کیا جاسکے گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے قواعد میں دوسری بار تبدیلی کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.