منگل 11؍صفر المظفر 1445ھ29؍اگست 2023ء

بھارت میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی

بھارت میں گھریلو استعمال کے لکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔

اس منظوری کے بعد دارالحکومت نئی دلی میں 14 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1103 روپے سے کم ہو کر 903 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ بھارت میں گھریلو استعمال کی ایل پی جی کے 31 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں۔

بھارت قدرتی گیس کی 60 فیصد طلب درآمدات سے پوری کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.