منگل 11؍صفر المظفر 1445ھ29؍اگست 2023ء

سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری: ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت میں ملزمان اور پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہوگئے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اپیلوں پر فیصلہ چند روز میں سنایا جائے گا۔

جسٹس کریم خان آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما شاہی سید نے سانحہ…

ملزم رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر نے ملزمان نے سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی اور دیگر کی بریت کے خلاف سرکار نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت جبکہ دیگر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے رؤف صدیقی سمیت 4 ملزمان کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا تھا۔

یاد رہے کہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی میں 259 افراد جل کر جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.