منگل 11؍صفر المظفر 1445ھ29؍اگست 2023ء

ناقابل برداشت مہنگی بجلی کی وجہ سے کاروبار نہیں چل سکتے، ایف پی سی سی آئی

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے عہدیدار عرفان اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ ناقابل برداشت مہنگی بجلی کی وجہ سے کاروبار نہیں چل سکتے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے لوگوں بہت زیادہ پریشان ہیں، عوام اور کاروباری افراد مہنگی بجلی کی وجہ سے پریشان ہیں، مہنگی بجلی تاجروں اور عوام پر ظلم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی بجلی کی قیمتوں کو مسترد کرتی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ معیشت کو مزید ابتر کر دے گا۔

ملک میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بار بار کہتے رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نئی پالیسی لائیں، اورسیز پاکستانیوں کیلئے نئی پالیسی سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی پر ہم نے ریسرچ پیپر شائع کیا جو حکام کو بھجوایا اس پر کام کیا جائے، حکومت تاجر صنعت کاروں کے ساتھ مشاورت نہیں کرے گی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

ایف پی سی آئی عہدیدار نے کہا کہ حکومت اتنی بھی قیمت نہ بڑھائے کہ صارفین بلز ادا ہی نہ کرسکیں، پاور پلانٹ مالکان کے ساتھ مل بیٹھ کر بجلی کی قیمتوں کو نیچے لایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمے کا بندہ شامل نہ ہو تو کوئی بزنس مین بجلی چوری نہیں کرسکتا، بجلی چوری، سرکاری ملازمین و افسران کو مفت بجلی کی فراہمی روکی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.