بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

قومی ویمن کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی سی) نے قومی ویمن کرکٹرز کےلیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔

20 ویمنز کرکٹرز کو اضافے کے ساتھ 23 ماہ کےلیے سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ تمام ویمنز کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیے ہیں۔

کیٹیگری ’اے‘ میں 19 فیصد اضافے کے ساتھ ندا ڈار، بسمہ معروف اور سدرہ امین کو شامل کیا گیا ہے۔

عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، منیبہ علی اور نشرہ سندھو کو ’بی‘ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے، ’سی‘ کیٹیگری میں ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور سدرہ نواز جبکہ ’ڈی‘ کیٹیگری میں انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، نجیہہ علوی، صدف شمس، شوال ذوالفقار، عروب شاہ، طوبیٰ حسن اور ام ہانی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.