بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

برسلز: پریس قونصلر داؤد احتشام کیلئے الوداعی تقریب کا انعقاد

برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات پریس قونصلر داؤد احتشام کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

اس موقع پر بیلجیئم میں آباد مقامی صحافی برادری اور پاکستانی سفارتخانے میں نئے تعینات ہونے والے پریس قونصلر محمد صغیر وٹو، اکنامک منسٹر عمر حمید، ڈپٹی ہیڈ آف مشن فراز زیدی اور کمرشل قونصلر بلال خان بھی موجود تھے۔ 

صحافی مزمل خان نے بیلجیئم کے موسم اور محلے وقوع پر مختصر روشنی ڈالی، مرزا عمران بیگ نے کمیونٹی اور یورپی یونین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، قونصلر داؤد احتشام نے برسلز میں نئے تعینات ہونے والے پریس قونصلر صغیر وٹو کے سفارتی مشن پر روشنی ڈالی اور صحافی برادری کے ساتھ فرداً فرداً تعارف کروایا۔

صحافی محمد اقبال ندیم بٹ نے نئے پریس قونصلر صغیر وٹو کو خوش آمدید کہا جبکہ صحافی ملک اخلاق اعوان نے اُنہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورتعارف کروانے کے بعد بیلجیئم میں اپنی صحافتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

نئے تعنیات پریس قونصلر صغیر وٹو نے اپنے مختصر خطاب میں اپنے سفارتی مشن اور اپنی سروس کے بارے میں بتاتے ہوۓ صحافی برادری کے ساتھ مشترکہ تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔

اکنامک منسٹر عمر حمید نے کہا کہ ہمیں مقامی سطع پر تعلقات استوار کرتے ہوۓ سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہیئے۔ 

 بعد ازاں، صحافیوں اور سفارتی عملے نے مل کر روایتی دہی بھلے، سموسے، کباب، جلیبی اور مشروبات لطف اندوز ہوئے اور مختلف موضوعات پر بات چیت کرتے ہوۓ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے عزم کو دہرایا۔ 

تقریب کے اختتام پر پریس قونصلر داؤد احتشام نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ صحافی برادری کو پاکستان کی بہتری اور آپس کے اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.