منگل 11؍صفر المظفر 1445ھ29؍اگست 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کے فیصلے پر بیرسٹر سیف کا ردعمل

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کے فیصلے پر تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سزا معطلی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عدالت نے قانون کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو آئینی اور قانونی حق دیا گیا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو 5 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اس کیس کی اپیل بھی جلد منظور کی جائے گی، ایسے بے بنیاد کیسز کی وجہ سے قانون مذاق بن گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ امید ہے انتظامیہ چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی میں رکاوٹ ڈالنے سے اجتناب کرے گی، سیاسی اختلافات پر ایسے بے بنیاد مقدمات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.