منگل 11؍صفر المظفر 1445ھ29؍اگست 2023ء

ایمان مزاری نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اڈیالہ جیل کے باہر سے دوسری بار گرفتار ایمان مزاری نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی اور سماجی کارکن ایمان مزاری کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دو مقدمات میں ضمانت کے بعد تیسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، ان کو حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے تاکہ ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکیں، وہ مقدمات کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے اور صوبائی اداروں کو بھی ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روکے اور ان کے خلاف ملک بھر میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.