بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکس کو  لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

 درخواست شہری شیخ محمد لطیف نے دائر کی اور چیئرمین واپڈا اور چیئرمین نیپرا کو فریق بنایا ہے۔

شیخ محمد لطیف کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں مختلف نوعیت کے ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں، ایف سی سرچارج، جی ایس ٹی، ٹی وی فیس اور الیکٹریسٹی ڈیوٹی سمیت ٹیکسز وصول کیے جارہے ہیں۔

اسلام آباد ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی…

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدالتیں بجلی کے مختلف ٹیکسوں کی وصولی غیر قانونی قرار دے چکی ہیں، بجلی بلوں میں ایک یونٹ کے فرق پر ہزاروں روپے اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

درخواست میں  استدعا کی گئی ہے کہ بجلی بلوں میں بھاری اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، عدالت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کالعدم قرار دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.