منگل 11؍صفر المظفر 1445ھ29؍اگست 2023ء

امریکی ریاست فلوریڈا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد اپارٹمنٹ پر گر گیا

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد اپارٹمنٹ پر گر گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 3 افراد سوار تھے جن میں سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ اپارٹمنٹ میں موجود ایک خاتون بھی ہلاک ہوئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضا میں آگے بڑھتے ہوئے اچانک دُم سے ہیلی کاپٹر ٹوٹ گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.