منگل 11؍صفر المظفر 1445ھ29؍اگست 2023ء

کراچی، انڈر پاس میں بورڈ کیسے گرا، رپورٹ میئر کو پیش

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ناظم آباد میں انڈر پاس پر لگے بورڈ گرنے کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

ڈی جی ٹیکنیکل سروسز نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ابتدائی رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق نشے کے عادی افراد نے انڈر پاس کے سریے کاٹے، جس کے باعث حادثہ ہوا۔

حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ دو لوگ زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق نشے کے عادی افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں، نشے کے عادی افراد انڈر پاسز پر نکاسی آب کے لیے لگی موٹریں بھی چرا چکے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی ہے کہ کے ایم سی افسران اور عملہ ایسے افراد کے خلاف سخت ایکشن لے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں انڈر پاس پر لگا بورڈ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.