پیر 10؍صفر المظفر 1445ھ28؍اگست 2023ء

ورلڈکپ کٹ پر شاہین آفریدی کا سوشل میڈیا پر پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ کٹ پر شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے ورلڈکپ کی نئی کٹ پہنے تصویر شیئر کی اور اس سے متعلق مداحوں سے سوال بھی کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ کٹ مجھ پر اچھی لگ رہی ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

مداحوں کی جانب سے ان کی تصویر کو پسند کرتے ہوئے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ 2023 کی اسٹار نیشن جرسی کی رونمائی کردی گئی۔

اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے شرکت کی۔

یہ تقریب اس بات کو ظاہر کر رہی تھی کہ پاکستان ٹیم آنے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.