بلوچستان کی نگراں حکومت نے صوبے میں اہم تبادلوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو ارسال کردی۔
صوبائی حکومت نے 8 کمشنروں اور 32 ڈپٹی کمشنروں کے تبادلوں کی لسٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائی ہے۔
نگراں حکومت کے مطابق الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کی فہرست میں سیکریٹری اطلاعات حمزہ شفقت کو کمشنر کوئٹہ اور سعد بن اسد کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.