پیر 10؍صفر المظفر 1445ھ28؍اگست 2023ء

جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کا نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن

پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آنے والی جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پیر کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔

مہمان ٹیم نے فلڈ لائٹ میں ہونے والی مشقوں کا آغاز فٹبال کھیل کر کیا۔ وارم اپ کے بعد بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی گئی۔

مہمان کرکٹرز نے خود کو موسم سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

بیٹرز انتہائی جارحانہ اسٹروکس کھیلتی ہوئی نظر آئیں، فاسٹ بولرز اور اسپنرز نے بھی بھرپور ٹریننگ کی۔

جنوبی افریقہ ویمن ٹیم منگل کو بھی پریکٹس سیشن میں شرکت کرے گی جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھی اپنی صلاحیتوں کی جانچ کے لیے میدان کا رُخ کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.