پیر 10؍صفر المظفر 1445ھ28؍اگست 2023ء

بلوچستان میں ریفائنری سے دو لاکھ افراد کو روزگار مل سکتا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں لگائی جانے والی ریفائنری سے دو لاکھ افراد کو روزگار مل سکتا ہے۔

کوئٹہ میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام یوم شہدا صحافت پر سیمینار میں صحافی، وکلا اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ وفاق سے بلوچستان کو ملنے والے پیسے کا درست استعمال ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو مالی مشکلات درپیش ہیں، محکمہ اطلاعات کا بجٹ محدود ہے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے اداروں میں اصلاحات لانا ہوگی، ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کو ایمان داری سے نبھانا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.