پیر 10؍صفر المظفر 1445ھ28؍اگست 2023ء

سابق صوبائی وزیر، پی پی کے قریبی 60 سے زائد سرکاری افسران کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

 سندھ کے سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما مکیش چاولہ کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے قریبی 60 سے زائد سرکاری افسران کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

مکیش کمار چاولہ کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں محکمہ ایکسائز اور فوڈز میں کرپشن کی انکوائریز جاری ہیں۔

پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما مکیش چاولہ کے خلاف قومی احستاب بیورو (نیب) تحقیقات کر رہا ہے، پیپلز پارٹی کے قریبی سرکاری افسران کے خلاف بھی نیب کراچی میں انکوائریاں کھولے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکیش چاولہ کا نام نیب کی سفارش پر عبوری اسٹاپ لسٹ پر ڈالا گیا ہے، تمام نام اگست کے پہلے ہفتے سے لے کر اب تک مختلف مرحلوں میں شامل کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.