بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

شہزادہ ولیم کے کس وعدے پر شہزادی ڈیانا جذباتی ہوگئی تھیں؟

برطانوی شہزادہ ولیم اور ہیری میں لڑائی کے باوجود بھی ایک چیز مشترک ہے اور وہ دونوں بھائیوں کی والدہ، شہزادی ڈیانا سے محبت ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جب 1992ء میں شہزادی ڈیانا اور شاہ چارلس کے درمیان طلاق ہوئی تو کافی چیزوں میں تبدیلیاں ہوئیں۔

لیڈی ڈیانا اسپینسر 1981ء میں شہزادہ چارلس سے شادی کے بعد پرنسز آف ویلز بن گئی تھیں۔

اس لیے جب دنوں کے درمیان طلاق ہوئی تو ملکہ الزبتھ کو ڈیانا کے رائل  ٹائٹلز برقرار رکھنےپر کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن چارلس نے ڈیانا سے رائل ٹائٹل چھیننے کی پھرپور کوشش کی۔

اس حوالے سے شہزادی ڈیانا کے سابق بٹلر پال بریل نے اپنی کتاب ’اے رائل ڈیوٹی‘ میں انکشاف کیا کہ شہزادہ ولیم اپنے والدین کے درمیان طلاق کے وقت صرف 14 سال کے تھے اُنہوں  نے اپنی والدہ سے اس وقت ایک وعدہ کیا تھا جسے سن کر شہزادی ڈیانا جذباتی ہوگئیں اور روئیں۔

شہزادہ ولیم نے وعدہ کیا تھا کہ ’ممی آپ فکر نہ کریں، میں ایک دن آپ کو یہ رائل ٹائٹل ضرور واپس دوں گا جب میں بادشاہ بنوں گا‘۔

لیکن ایک سال بعد شہزادی ڈیانا کا 31 اگست 1997ء کو پیرس میں اپنے پارٹنر ڈوڈی فائید کے ساتھ ایک کار حادثے میں انتقال ہوگیا۔

اس معاملے میں ستم ظریفی یہ ہے کہ اگر شہزادی ڈیانا سے رائل ٹائٹل نہ چھینا جاتا تو شاید وہ ایسے حادثے کا شکار نہ ہوتیں اور محفوظ ہوتیں۔

اب شہزادی ڈیانا کےچھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری بظاہر ایسے ہی مقصد کے لیے لڑ رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ شہزادہ ہیری 2020ء میں اپنے شاہی عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد سیکیورٹی سے محروم ہوگئے ہیں۔ 

اس معاملے کو شہزادہ ہیری نے لندن ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کیا تھا کہ وہ اپنی سیکیورٹی کے لیے خود ادائیگی کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ یہ کیس ہار گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.