نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت بجلی کے بِلوں میں اضافے پر اجلاس آج پھر ہو گا۔
اجلاس میں اراکین عبوری کابینہ، سیکریٹری پاور، چیئرمین واپڈا، چیئرمین نیپرا و دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
نگراں وزیرِاعظم کو اجلاس میں جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں بجلی کے شعبے کے مسائل، زائد بلوں کے حوالے سے تفصیلات اور رپورٹ پیش ہو گی۔
بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی اجلاس میں بریفنگ دی جائے گی۔
نگراں وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اجلاس آج شام چار بجے ہو گا۔
Comments are closed.