بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف حصوں میں زلزلہ

خیبر پختونخوا کےضلع سوات، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ کوہ پیما کے مطابق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع و شہروں پشاور، دیر، سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مہمند، شبقدر، مردان، اٹک اور چارسدہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کےمطابق پانچ اعشاریہ دو شدت کے زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ گہرائی 184 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ کوہ پیما کے مطابق پاراچنار شہر سمیت ضلع بھر میں بھی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.