بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

بھارت کی جانب سے قیدی بنائے گئے پاک فوج کے سپاہی مقبول حسین کا 5واں یوم وفات

1965 کی جنگ میں بھارت کی جانب سے قیدی بنائے گئے پاک فوج کے سپاہی مقبول حسین کا آج 5واں یوم وفات منایا جا رہا ہے۔

سپاہی مقبول حسین کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے تراڑ کھل سے تھا، انہوں نے 1965 کی جنگ میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور اگست 1965 میں بھارتی فوج نے انہیں زخمی حالت میں  گرفتارکر کے جنگی قیدی بنالیا تھا۔

وہ 40 سال بھارتی جیلوں میں قید رہے، دورانِ قید بھارتی فوج نے سپاہی مقبول حسین پر بدترین تشدد کیا اور ان سے  پاکستان مردہ باد کہلوانے پر مجبور کرتی رہی۔

سپاہی مقبول حسین17 ستمبر 2005 کو واہگہ بارڈر پر قیدیوں کے تبادلے میں رہا ہوئے، انہیں 2008 میں حکومتِ پاکستان نے ستارہ جرات سے نوازا گیا تھا۔

سپاہی مقبول حسین کا انتقال اگست 2018 میں سی ایم ایچ اٹک میں ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.