بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

پاک فوج کی جانب سے خواتین کیلئے ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام

جنوبی وزیرستان میں خواتین کو خودمختار اور خودکفیل بنانے کیلئے صوبائی حکومت کے تعاون سے پاک فوج کی طرف سے ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔

ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام کے ذریعے 16 سالہ تعلیم کی حامل بے روزگار خواتین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل اسکلز اور فری لائسنسنگ کے ذریعے انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا ہنر سکھایا جا رہا ہے۔

ماہر استاتذہ کے زیر نگرانی خواتین کو بہتر تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں پاک فوج نے تمام تر اقدامات کئے ہیں، خواتین اپنی مرضی کے مطابق ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کے کورسز میں شرکت کررہی ہے ۔

ڈیجیٹل اسکلز سے خواتین نہ صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی بلکہ آئی ٹی سے منسلک دیگر شعبے میں بھی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکتی ہے ۔

اس علاقے کے مشیران خصوصاً خواتین نے ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.