پیر 10؍صفر المظفر 1445ھ28؍اگست 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی اٹک جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولیات پررپورٹ جمع کرائی۔

اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے چیمبر میں رپورٹ جمع کرائی.

ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس مظاہر اور جسٹس مندوخیل کے چیمبرز میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 24  اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سہولیات پر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.