اسلام آباد شہر اور اطراف کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب بھارت سے چھوڑے گئے سیلابی ریلوں کی تباہی جاری ہے، دریائے ستلج میں سیلاب سے سیکڑوں دیہات متاثر اور مکانات گر گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق اب دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کم ہو رہی ہے۔
دریائے ستلج میں میلسی سائفن کے علاوہ تمام مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
Comments are closed.