بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

میاں چنوں، قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر جشن کا سماں

میاں چنوں میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر جشن کا سماں ہے، ان کے  گھر میں جیولن تھرو کا فائنل مقابلہ لائیو دکھانے کے لیے بڑی اسکرین نصب کی گئی۔

بڑی اسکرین پر ارشد ندیم کے دوست احباب فائنل دیکھنے کے لیے جمع ہوئے، اس موقع پر ارشد ندیم کی والدہ بیٹے کی کامیابی کے لیے دعاگو رہیں۔

دوسری جانب لاہور میں بھی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل لبرٹی چوک میں بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔

ضلعی انتطامیہ کی جانب سے مشیر کھیل وہاب ریاض کی ہدایت پر بڑی اسکرین لگائی گئی، شہریوں نے ارشد ندیم کے سلور میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے جیولن تھروور ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کو پہلا میڈل دلوادیا ہے۔

چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیتا، وہ گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا سے آدھے میٹر سے بھی کم فرق کی وجہ سے دوسرے نمبر پر رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.