اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

خیبر پختونخوا: ضمنی بلدیاتی انتخابات، تمام 72 نشستوں کا غیر حتمی نتیجہ آگیا

خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تمام 72 نشستوں کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 40 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 14 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔

ضمنی بلدیاتی الیکشن میں جمعیت علماء اسلام نے 6، جماعت اسلامی نے 5 اور عوامی نیشنل پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پیپلز پارٹی 2 اور ٹی ایل پی 1 نشست پر کامیاب رہی۔

صوبے کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا گیا، جن میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ایبٹ آباد شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آج ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، اپر دیر، لوئر دیر، باجوڑ کی نشستوں پر بھی پولنگ ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.