اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

گوجرانوالہ میں فاقوں میں مبتلا بچی کی پکار پر ایس ایچ او مدد کیلئے پہنچ گیا

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھوک اور افلاس سے تنگ بچی نے پولیس سے مدد مانگی تو اس کی مدد کےلیے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) پہنچ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عثمان پارک کی رہائشی 12 سالہ بچی نے 15 پر کال کی، بچی نے بتایا کہ اس کے والد ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔ بچی نے بتایا کہ اس کے چھوٹے بہن بھائی بھوکے ہیں۔

فاقوں سے تنگ شہری نے 15 پر کال کر کے مدد مانگ لی، پولیس نے مذدور شہری کے گھر راشن پہنچا کر بھوک سے نڈھال معصوم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

تھانا سیٹلائٹ ٹاؤن کی پولیس وین کو متعلقہ ایڈریس پر بھجوایا گیا، گھر میں بچی اس کے چار چھوٹے بہن بھائی زخمی والد اور والدہ تھی۔

ایس ایچ او نے کہا کہ میری جیب میں جتنے پیسے تھے راشن لے کر بچی کے گھر دے آیا ہوں، بچی سے پوچھا  کہ پولیس ہیلپ لائن پر کال کرنے کا خیال کیسے آیا، جس پر اس نے بتایا کہ اس نے ٹی وی پر دیکھا تھا کہ پولیس والے راشن دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.