اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

بجلی کے بل میں اضافے کیخلاف پی پی کارکنوں کو احتجاج کی ہدایت

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بھی کارکنوں کو بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت کردی۔

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے پارٹی کارکنوں کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکن بھرپور احتجاج کریں۔

نیئر بخاری نے کہا کہ مہنگی بجلی کے خلاف کارکن سٹی، یونین کونسل اور تحصیل سطح پر احتجاج کیا جائے، بجلی کی کمر توڑ قیمتوں کی وجہ سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن عوام کی آواز بن کر بجلی کی قیمتوں کے خلاف احتجاج شروع کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.